ایس سی سی کےزیراہتمام کرکٹ ڈویلپمینٹ کانفرنس اورتقسیم ایواڈزکی تقریب

Published on September 12, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 464)      No Comments

ندیم ندوی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے تمام مندوبین ، نمائندوں کا استقبال کیا
جدہ ( زکیر احمد بھٹی ) سعودی کرکٹ سنٹر (ایس سی سی) سعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی و ترویج کی نمائندہ سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام سالانہ کرکٹ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی پرتقسیم ایوارڈز کی تقریب الحمرا ہوٹل جدہ میں منعقد ہوئی ایس سی سی سے وابستہ 12 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرنے والے 40 سے زائد مندوبین ، اور نو تشکیل شدہ ایس سی سی امپائرنگ ، سلیکشن ، ٹورنامنٹ اینڈ ایونٹ ، ڈیٹا اینڈ سٹیٹس ، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ، کوچنگ + سعودی اور یوتھ ڈویلپمنٹ اور میڈیا کمیٹیوں کے ہیڈ اور ممبران نے بھرپورشرکت کی محترمہ نیتیشہ کوٹھاری آئی سی سی کی نمائندہ نے خصوصی شرکت کی۔ندیم ندوی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے تمام مندوبین ، نمائندوں اور کمیٹیوں کے ممبران کا استقبال کیا۔ انھوں نے اپنے افتتاحی کلمات میں تمام کمیٹی ممبران کا سعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی کے لئے ایس سی سی کے بھر پورتعاون کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے سیشن میں 7 نو تشکیل کمیٹی ممبران اپنی سرگرمیوں اور تجاویزسے ایس سی سی کو ایک ایک کرکے آگاہ کریں گے نئی کمیٹیاں تشکیل دینے کا نظریہ اس مقصد کے تحت کیا گیا ہے کہ تمام ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کی زیادہ سے زیادہ سعودی عرب میں کرکٹ کے ترقیاتی پروگرام میں شرکت ہو۔تقریب کے دوسرے سیشن میں پہلی بار سعودی کرکٹ کی سالانہ ایوارڈز کی تقریب ہوئی۔ جس میں بہترین کھلاڑیوں ، ٹیموں اور ایسوسی ایشنز کو ایوارڈ سے نوازاگیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes