کراچی: ڈکیتی کی 2 مختلف وارداتوں میں 2 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

Published on December 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 192)      No Comments

کراچی: (یواین پی) رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 2 افراد زخمی ہو گئےِ جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ادھر پولیس نے شاہ فیصل کالونی اور اطراف کے علاقوں میں پاک سری لنکا میچ کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے تناظرمیں سرچ آپریشن کیا۔کراچی کے علاقے احسن آباد جامع مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی نیک محمد کو کندھے پر گولی لگی ہے جسے علاج کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ادھر لیاری شاہ بیگ لین میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر چھریوں کے وار سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی جسے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes