پاکستان کے جشنِ آزادی کے موقع پر دبئی کے برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم آویزاں کر دیا گیا

Published on August 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

دُبئی(یواین پی) جشنِ آزادی کے موقع پر برج خلیفہ پاکستانی جھنڈے کے رنگوں میں رنگ گیا، سینکڑوں پاکستانی خوبصورت منظر دیکھنے پہنچ گئے، پاکستان زندہ باد کے نعرے، ہ آج مملکت خداداد پاکستان کی عوام 74 واں یوم آزادی منا رہی ہے۔ ہر چہرہ آزادی کی فضا میں سانس لینے پر خوش و خرم اور مسرور نظر آتا ہے۔ ہر پاکستانی آج کے روز ایک نیا عزم لیے بیٹھا ہے کہ اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے حصے کا کردار بھرپور انداز سے ادا کرے گا۔امارات میں مقیم پاکستانی بھی آزادی کا جشن بھرپور طریقے سے منا رہے ہیں۔جشن آزادی کی مناسبت سے آج رات 8:45 پر برج خلیفہ کی بلند و بالا عمارت پاکستانی پرچم کے رنگوں سے بھرگیا جسے دیکھنے کیلئے سینکڑوں پاکستانی برج خلیفہ کے باہر جمع ہوگئے۔اس موقع پر پاکستانیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے اور انتہائی جوش و خروش کا اظہار کیا۔برج خلیفہ سبز و سفید ہلالی پرچم کی روشنیوں سے جگمگا اٹھا، جس کا مقصد امارات بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو یہ احساس دلانا ہے کہ یہاں بسنے والے افراد بھی ان کی خوشی میں ہر دم ساتھ ساتھ ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes