حیدرآباد…گھمن آباد سے پندرہ سالہ نوجوان لا پتہ

Published on February 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

حیدرآباد (یواین پی) گھمن آباد سے 15 سالہ نوجوان لاپتہ تفصیلات کے مطابق گھمن آباد کا رہائشی 15 سالہ کامران بلوچ ولد گلزار بلوچ گزشتہ کئی روز سے لاپتہ ہے جو کہ خاصی تلاش کے بعد بھی نہیں مل نہ پایا ۔۔ والد کے مطابق کامران کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے وہ چند روز قبل گھر سے صبح ناشتہ کر کے نکلا تھا جو کہ دس روز گزر جانے کے باوجود بھی نہیں گھر واپس نہیں آیا ۔ گلزار کا کہنا تھا کہ اس سے اپنے سبھی رشتے داروں سے کامران کے بارے میں معلومات کی ہے لیکن اس کا کہیں بھی کچھ پتہ نہیں چل سکا ۔ کامران نیلے رنگ کی شلوار قمیض پہن کر گھر سے نکلا ہوا ہے ۔ کامران کے والد گلزار نے بلدیہ تھانے میں اپنے بچے کی گمشدگی کی اطلاع کر دی ہے جس کی رپورٹ بھی درج کر لی گئی ہے ۔گلزار نے اعلیٰ احکام سے اپیل کی ہے کہ اس کے بچے کو ڈھونڈنے میں ہنگامی سطح پر اقدامات کیے جائیں ۔۔ جبکہ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے متاثرہ لڑکا جہاں نظر آئے تو اس کے بارے میں بلدیہ تھانے یا ہمارے گھر گھمن آباد نزد مدینہ مسجد میں اطلاع دیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes