اوکاڑہ ، ڈسٹر کٹ کمپلیکس میں یوم پاکستان 23 مارچ کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

Published on March 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 212)      No Comments

ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صبا اصغر علی
اوکاڑہ (یواین پی ) ڈسٹر کٹ کمپلیکس میں یوم پاکستان 23 مارچ کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صبا اصغر علی مہمان خصوصی تھیں کرونا ایس او پیز کی پیروی کرتے ہوئے انعقا د پذیر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس بات کا متقاضی ہے کہ ہم اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی ،امن و سلامتی اور عوام کی بہتر فلاح و بہبود کے لئے تجدید عہد کریںاور اس ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں پاکستان ہمارے خوابوں کی تعبیر کی سر زمین ہے ہمیں اپنے کردار اور عمل سے ثابت کرنا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور علامہ اقبال ؒ کے پاکستان کو دنیا میں عظیم تر مقام دلوانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اور ہمارے آباو¿ اجداد نے اپنا سب کچھ اس سر زمین کے لئے قربان کیا ہے جس میں ان کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ہمیں آگے بڑھنا ہے ہمیں اپنے اتفاق و اتحاد سے یہ پیغام دینا ہے کہ مادر وطن کے لئے اس ملک کا ہر شہری ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہے ہمیں پاکستان کے ہر ادارے کو مضبوط بنانا ہے ملک میں میرٹ ،شفافیت کے کلچر کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اس طرح آگے بڑھنا ہے کہ مملکت خداداد کو عظیم سے عظیم تر بنائیں ہمیں بحثیت قوم باعزت اور باوقار مقام دلوانے میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور تحریک پاکستان کے دیگر قائدین نے جو کردار ادا کیا ہے اس سے ہمیں اپنی نوجوان نسل کو آگاہ کرنا ہے اور ہمیں تجدید عہد کرنا ہے کہ جن اصولوں پر وطن عزیز کی بنیاد رکھی گئی تھی وہی ہم سب کا نصب العین ہونا چاہیے انہوں نے مادر وطن کی حفاظت کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادروں کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر ڈسٹر کٹ خطیب قاری سعید عثمانی نے شہداکے درجات کی بلندی ،ملک و سلامتی، ترقی و خو شحالی کی دعا کی قبل ازیں 23 مارچ کے مو قع پر سائرن بجایا گیا ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صبا اصغر علی نے ڈسٹر کٹ کمپلیکس میں پرچم کشائی کی اور ریسکیو 1122 کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اس مو قع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چوہدری طاہر امین ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 چوہدری ظفر اقبال ،ایس ڈی او فاریسٹ آفیسر افتخار حسین جنجوعہ ،ڈی ایس پی ندیم افضال ،ڈی ایس پی ٹریفک خالد قریشی و دیگر بھی موجود تھے ۔علاوہ ازیں یوم پاکستان 23 مارچ کے سلسلہ میں سینٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122 میں بھی تقریب کیا اہتمام کیا گیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes