فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان کی معطلی برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا

Published on May 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

زیورخ: (یواین پی) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی کانگریس نے پاکستان کی معطلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی پر کانگریس میں ووٹنگ ہوئی، 203 ممبران نے معطلی برقرار رکھنے پر ووٹ دیا۔
خیال رہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے اندرونی تنازعات نے کھیل کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔ اختیارات کی جنگ اور پی ایف ایف ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ معطلی کی بڑی وجہ بنا تھا۔فٹبال ہاؤس پر قبضے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کی تھی۔ فیفا حکام نے اپنے تحریری فیصلے میں دو ٹوک لکھا تھا کہ فیفا کی بنائی ہوئی ہارون ملک کی سربراہی میں نارملائزیشن کمیٹی کو تمام اختیارات اور انتظامات واپس کیے جائیں، ورنہ پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔قبل ازیں فیفا کے جاری کردہ اعلامیے میں فٹبال ہاؤس پر قبضے کی مذمت کرتے ہوئے نارملائزیشن کمیٹی کیساتھ ہونے والے سلوک پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا جبکہ قبضہ ختم نہ کرنے کی صورت میں پاکستان فٹبال فیڈریشن پر 5 سال تک پابندی کی وارننگ دی گئی تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog