لاہور: ٹھوکر نیاز بیگ میں نا معلوم افراد لڑکی پر تیزاب پھینک کر فرار

Published on March 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 802)      No Comments

5
لاہور(یواین پی)لاہور کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ جہاں نا معلوم افراد نے سر عام لڑکی پر تیزب پھینک دیا اور فرار ہو گئے۔حوا کی ایک اور بیٹی کو تیزاب سے جھلسانے کا یہ واقعہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پیش آیا۔ نامعلوم موٹرسائیکل سوار دو افراد نے 25سالہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لڑکی کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ متاثرہ خاندان کے بیانات اور لڑکی کے موبائل فون ریکارڈ کی مدد سے مختلف پہلوں پر تفتیش جاری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题