ادارہ تدریس القرآن یتیم خانہ میں تقریب کا انعقاد

Published on May 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments
بالاکوٹ(یواین پی)ایبٹ آبادادارہ تدریس القرآن یتیم خانہ ایبٹ آباد میں کامیاب نوجوان پروگرام کے 25طلباء وطالبات میں ڈپلومے تقسیم کر دیئے گئے ہیں،انفارمیشن ٹیکنالوجی سرٹیفیکیشن کے چھ ماہ کورس کے نتائج سو فیصد رہے، اس حوالہ سے ادارہ تدریس القرآن یتیم خانہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ضلعی زکوۃ کمیٹی کے چیئرمین طارق محمود تھے،جب کہ اس موقع پر ادارہ کے چیئرمین ملک ساجد اعوان،ایگزیکٹو ممبران سلیم سرحدی ،آمنہ سردار ،ملک سعید اختر ایڈووکیٹ ،سید کوثر ،سوشل ویلفیئر آفیسر شمشاد بیگم ،ثریا خان کے علاوہ طلباء بھی موجود تھے،تقریب سے  مہمان خصوصی  ضلعی زکوۃ کمیٹی کے چیئرمین طارق محمود کا کہنا تھا ادارہ تدریس القرآن یتیم خانہ میں مستحق طلبہ کو حکومتی سرپرستی میں جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہمی سے مستقبل میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے ،ادارے میں تبدیلی لانے اور بہتری کی جانب گامزن کرنے میں ادارہ کے چیئرمین کی گرانقدر خدمات لائق تحسین ہیں ،انہوں نے مذید کہا کہ موجودہ دور جدید ٹیکنالوجی کا ہے وہی آگے آئیں گے جو جدید علوم میں دسترس حاصل کریں گے ،مرکزی حکومت کا کامیاب جوان پروگرام اسی سلسلہ کی کڑی ہے جس کے زریعے بچوں اور بچیوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں سہولت مل رہی ہے ،انہوں نے کورونا جیسی وباء کے دوران کمپیوٹر کورسز میں سو فیصد نتائج پر طلبہ وطالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ڈپلومہ بھی تقسیم کئے ،قبل ازیں چیئرمین ادارہ تدریس القرآن یتیم خانہ ملک ساجد اعوان نے مہمان خصوصی کو مکمل بریفنگ دی اور ادارہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا انہوں نے مہمان خصوصی کو ادارہ کےختلف حصوں کا دورہ بھی کرایا اور یتیم بچوں سے ملاقات میں مہمان خصوصی گھل مل گئے،انہوں نے ادارہ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ،واضح رہے کہ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت پانچواں بیج ڈپلومہ حاصل کر چکا ہے جب کہ چھٹے بیج کے طلبہ اپنے کورسسز کر رہے ہیں جب کہ پہلے سے فارغ التحصیل مختلف اداروں میں ملک اور قوم کی خدمت کر رہے ہیں
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog