گوجرہ ،قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے پی مقتول کے ورثہ کا اے ایس پی آفس کے سامنے احتجاج

Published on April 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 481)      No Comments

Hand
گوجرہ (یواین پی)تین روز قبل کزن کے ہاتھوں قتل ہونے والے سات بہنوں کے اکلوتے بھائی محمد فیصل کے ورثاء کا ملزمان کی عدم گرفتاری پر اے ایس پی آفس کے سامنے احتجاج ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ ۔واضح رہے کہ تین روز قبل جائیداد کے تنازعہ پر قتل ہونے والے نواحی گاؤں چک نمبر 162 گ ب کے رہائشی محمدفیصل کو اس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ اڈا مونگی بنگلہ سے اپنی دوکان بند کر کے واپس گھر آ رہا تھا کہ راستہ میں موجود گھات لگائے ہوئے عبدالمجید اور محمد شہزاد نے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔ پولیس کی طرف سے تین روز گذرنے کے باوجود ملزمان کی عدم گرفتاری پر مقتول کے ورثاء جن میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد شامل تھی نے اے ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کیا شرکاء نے الزام عائد کیا کہ پولیس ملزمان کی گرفتاری میں غفلت برت رہی ہے جبکہ ملزمان دندناتے ہوئے مدعی اور مقتول کی بیوہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں دریں اثناء اے ایس پی ڈاکٹر محمد رضوان خاں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری جلد متوقع ہے اور اس میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جا رہی مقدمہ میں تمام تر قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔مذکورہ یقین دھانی کے بعد ورثاء نے احتجاج ختم کر دیا اور پرامن منتشر ہو گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy