آزادکشمیر میں بڑے پیمانے پر بیوروکریسی کی اکھاڑ بچھاڑ

Published on August 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

راولاکوٹ (یواین پی)آزادکشمیر میں بڑے پیمانے پر بیوروکریسی کے تبادلے کر دئےگئے ، کمشنر پونچھ مسعود الرحمان کو وزیر اعظم کے ہمراہ سےکرٹری بھےجنے کا فیصلہ ہوا ہے اور اُنکی جگہ عنصر یعقوب کو پونچھ کا نیا کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ سابق سیکرٹری ظفر محمود خان آف فارور کہو ٹہ کو وزیر اعظم آزادکشمیر کے ہمراہ پرنسپل سیکر ٹری تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ عنصر یعقوب کے کمشنر پونچھ تعینات کئے جانے کی منظوری پر راولاکوٹ کے سیاسی، سماجی ،صحافتی اور تجارتی حلقوں نے زبردست خوشی کا اظہار کیا ہے اور وزیر اعظم آزادکشمیر عبدالقیوم خان نیازی کے اس اقدام پر اُن کا شکریہ ادا کیا ہے او ر عنصر یعقوب سے توقع کی ہے کہ وہ اپنے سسرال کے سامنے پنجاب کا لج کے پاس مین سٹرک پرابلتے گٹر کو مستقل بنیادوں پر بند کروائیں گے اور راولاکوٹ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے مسائل ، پارکنگ کی ضرورت ، رکشوں کی رجسٹریشن اور سابق کمشنر کی طرف سے ریڑھی بانوں سے خالی کردہ پی ڈی اے پلاٹ پر غریب ریڑھی بانوں کے لئے دوبارہ سبزی منڈی کا قیام عمل میں لا کر راولاکوٹ کے شہریوں کے دیرینہ مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题