اوکاڑہ ضلع میں اس وقت کرونا کے281مثبت کیس ہیں خورشید جیلانی

Published on September 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 170)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ترجمان ضلعی انتظامیہ و فوکل پرسن میڈیا برائے انسداد کروناڈپٹی ڈائریکٹر خورشید جیلانی نے کہا ہے کہ ضلع میں اس وقت کرونا کے281مثبت کیس ہیں جن میں سے276مریض اپنے گھروں میں ہی آئسو لیشن میں ہیں اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے جبکہ5 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال ساوتھ سٹی میں زیر علاج ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کرونا وائر س کی چوتھی لہر ڈیلٹا وائرس انتہائی خطرناک ہے جس کی وجہ سے کرونا کیسز میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے عوام الناس احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں انہوں نے کہا کہ صرف احتیاط سے ہی اس وائرس سے بچا جا سکتا ہے انتہائی ضرورت کے تحت ہی ماسک لگا کر گھر سے باہر نکلیںاور بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیںزیادہ رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں ویکسئین لگوانے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہی ہم معمول کی زندگی کی جانب لوٹ سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy