لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبرز بھی دئیے جائیں گے، میٹرک، انٹر کی پروموشن پالیسی

Published on September 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبرز بھی دئیے جائیں گے، فیل ہونے والے تمام سٹوڈنٹس کو %33 مارکس دیکر پاس کر دیا جائے گا۔فیڈرل بورڈ کی جانب سے میٹرک اور انٹر کے طلبہ کی پروموشن پالیسی جاری کر دی گئی۔اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نویں، دسویں، گیارویں اور بارویں کے تمام سٹوڈنٹس کو لازمی مضامین میں نمبرز اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر دئیے جائیں گے۔لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبرز بھی دئیے جائیں گے، فیل ہونے والے تمام سٹوڈنٹس کو %33 مارکس دیکر پاس کر دیا جائے گا۔بارویں اور دسویں کے سٹوڈنٹس کو نویں اور گیارہویں کے مارکس دسویں اور بارویں کی بنیاد پر ملیں گے، پریکٹیکل والے مضامین میں %50 نمبرز سٹوڈنٹس کو دے دئیے جائیں گے۔پریکٹیکل مضامین میں بقیہ %50 نمبرز تھیوری کی بنیاد پر دئیے جائیں گے، امپروومنٹ کیسز میں دئیے گئے امتحانات کی بنیاد پر مارکس دئیے جائیں گے۔امتحانات میں غیر حاضر رہنے والے سٹوڈنٹس کو غیر حاضر تصور کیا جائیگا، پالیسی سے ہٹ کر کسی بھی کیس میں فیصلہ کرنے کا اختیار چئیرمین بورڈ کو ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题