کانگو میں سیکڑوں طلبا نے پارلیمنٹ پر قبضہ کرلیا، اساتذہ کی تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ

Published on October 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 135)      No Comments

طلبا نے اساتذہ کے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی
برازاویلا(یو این پی) ڈیموکریٹک ری پبلک کانگو میں سیکڑوں طلبا اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاجاً پارلیمنٹ کے اندر داخل ہوکر نشستوں پر براجمان ہوگئے اور شدید نعرے بازی کی۔میڈیاکے مطابق افریقی ملک کانگو میں رواں ماہ کے آغاز سے ہی ملک بھر کے اساتذہ نے تنخواہوں اور ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد میں اضافے کے لیے احتجاجاً کلاسوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ایک ماہ سے تعلیم کا سلسلہ منقطع ہونے پر طلبا نے پارلیمنٹ کا رخ کیا اور ارکان اسمبلی کی نشستوں پر بیٹھ گئے اور اساتذہ کی ہڑتال ختم کرانے کے لیے شدید نعرے بازی کی۔طلبا نے قومی اسمبلی کے نائب صدر جین میئر کبند کی موجودگی میں کہا کہ ہم اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں اور یہ تب ہی ممکن ہے جب حکومت اساتذہ کے مطالبات مان کر ہڑتال ختم نہ کرادے۔اس موقع پر اسمبلی کے نائب صدر نے طلبا کو یقین دہانی کرائی کہ اساتذہ کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے حل نکال لیا ہے جس پر اساتذہ جلد ہڑتال ختم کردیں گے۔اس حوالے سے وزیر تعلیم نے بھی طلبا کو بتایا کہ اساتذہ کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ بحال ہوگیا اور جلد آپ لوگ خوشخبری سنیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme