بہترین سفارت کے لیے معاشی خود انحصاری بہت اہم ہےشاہ محمود قریشی

Published on December 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) ہماری فعال خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ بہترین سفارت کے لیے معاشی خود انحصاری بہت اہم ہے، پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے اقتصادی سفارت کاری کے ذریعے کاوشیں جاری رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہماری فعال اور متحرک خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرکو وزارت خارجہ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے اقتصادی سفارت کاری کے ذریعے کاوشیں بروئے کار لاتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری متحرک اور فعال خارجہ پالیسی کے باعث آج پاکستان عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy