فنکاروں کا نئے سال کی آمد پر خوشی کا اظہار‘ملکی انڈسٹری کی ترقی کے لئے ملکر کام کرنے کا عزم

Published on January 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 280)      No Comments

نیا سال خوشیوں کےساتھ امن اور محبت کا پیغام لیکر آئے ‘پاکستان ہر شعبے میں ترقی کی منزلیں طے کرے
لاہور (یواین پی ) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے سال کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملک اور شوبز انڈسٹری کی ترقی کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔فلم ڈائریکٹرساجد علی ساجد،رائٹر ڈاکٹر بی اے خرم،سنگر حنا ملک،سنگر مناحل فریدی،علی چوہدری،سنگر امیر احمد،شاعر زکیر احمد بھٹی،شاعر اسحاق ڈار،قاسم شاکر،ارم ملک سمیت دیگر نے کہا کہ سال 2021ءاپنی خوبصورت یادوں کےساتھ اختتام پذیر ہوا ‘ہم نے جو کامیابیاں اور ناکامیاں دیکھی ہیں اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے ملک اور شوبز انڈسٹری کیلئے ملکربھرپور انداز میں کام کرنا ہو گا‘نئے سال میں ہمیں ان غلطیوں سے دور رہنا چاہیے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم سب ملکر اپنے ملک اورشوبز کی بہتری کےلئے وہ کام کر سکتے ہیں جو پہلے نہیں ہوا ہمیں اپنے شوبز ساتھیوں کا دنیا سے جانے کا دکھ بھی ہے جنہوںنے سالوں سال اپنے فن کے ذریعے ملک کی خدمت کی اور ان فنکاروں کےلئے دعا گو ہیں ہماری دعا ہے کہ 2022ءہم سب کےلئے خوشیوں کےساتھ امن اور محبت کا پیغام لیکر آئے اور پاکستان ہر شعبے میں ترقی کی منزلیں طے کرے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes