عوام حکومت سے نجات چاہتے ہیں،بلاول بھٹو

Published on January 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments


لاہور(یواین پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کی طرح پنجاب میں بھی وہی لوکل باڈی نظام لانا چاہیے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے پنجاب کے 9 اضلاع سے 80 سے زائد مقامی حکومتوں کے بلدیاتی نمائندگان کی شمولیت کے بعد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اس وقت تکلیف میں ہے، یہ لوگ الٹا غریبوں کے سروں سے چھت چھین رہے ہیں، عوام جانتی ہے پیپلزپارٹی ہردورمیں روزگاردیتی ہے۔ ایک کروڑنوکریاں دینے کے بجائے روزگار چھینا گیا، مجھے عوام کی مدد کی ضرورت ہے، عوام حکومت سے نجات چاہتے ہیں، جدوجہد میں کارکن میرے سب سے تگڑے بازو ہونگے، پیپلزپارٹی گراس روٹ کی جماعت ہے اوررہے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes