ڈسکہ کی خبریں ڈاکٹر عارف محمود سے

Published on April 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 566)      No Comments

Final
ڈپٹی ایجوکیشن آفس میں سکولوں کیلئے آئی تدریسی کتابوں کی بندر بانٹ
ڈسکہ(یواین پی)ڈپٹی ایجوکیشن آفس میں سکولوں کیلئے آئی تدریسی کتابوں کی بندر بانٹ متعدد سکولوں میں کتابیں کم ملنے کی شکایات تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جناب سے میٹرک تک طلباء کے لئے مفت تدریسی کتب کی سکولوں میں تقسیم میں خردبرد کے انکشافات سامنے آئے ہیں ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن مردانہ ڈسکہ میں تعینات کلرک محمد بوٹا نے مبینہ ملی بھگت سے سکولوں میں کتابوں کی تقسیم میں بندر بانٹ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز کنڈن سیان میں ساتویں کلاس کے طلباء کے لئے عربی اسلامیات اور مطالعہ کی 106کے قریب کتابیں نہیں مل سکیں جس کی وجہ سے طلباء کا تعلیمی حرج ہو رہاہے کتابیں نہ ملنے کی شکایات گرلز سکولوں سے بھی موصول ہو رہی ہیں طلباء نے ڈی سی او سیالکوٹ اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ کتابوں کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور کلرک محمد بوٹا کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے۔
ڈکیتی چوری کی 3مختلف وارداتیں
ڈسکہ(یواین پی) ڈکیتی چوری کی 3مختلف وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلوں ،نقدی ،طلائی زیورات اور سپیر پارٹس سے محروم تفصیل کے مطابق موضع یونس آباد کا رہائشی سلیمان اعظم اپنی موٹرسائیکل نمبریSTK/21پر سوار پراپرٹی کی خرید و فروخت کے لئے رنجہائی جا رہا تھا کہ پل نہر چیمہ ہسپتال کے قریب پہنچ تو پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل چار نامعلوم مسلح ڈاکوؤ ں نے اسے روک کر نقدی2لاکھ50زار رو پے طلائی چین ،راڈو گھڑی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار نیو کچہری کی جانب فرار ہو گئے چند روز بعد سائل نے ملزمان کو کچہری چوک میں واقع ایک فش شاپ سے نکلتے دیکھا جو سائل کو دیکھ کر فرار ہو گئے پتہ جو ئی کر نے پر معلوم ہوا کہ واردات عبدالرئیس سکنہ کوریکے ،شفیق عرف مومن ،وقار احمد سکنہ محلہ اسلام پورہ نے کی ہے ،دوسری واردات میں موضع جھارانوالہ کا رہائشی احمد ولد محمد علی اپنی موتر سائیکل نمبریSTK/2171پر سوار کا م کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ دھامونکے ہائی سکول کے قریب2نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے جبکہ تیسری واردات میں پسرور روڈ کے رہائشی ظہیر احمد کی وزیر آباد روڈ پر واقع سپیر پارٹس کی فیکٹری میں محمد بلال ،نوید احمد کام کر تے تھے گذشتہ روز ملزمان نے 80ہزار رو پے مالیتی سپیر پارٹس چرا لیئے ملزمان وقتا فوقتا بھی فیکٹری سے سپیر پارٹس چراتے رہے ہیں اور تقریبا2لاکھ 38ہزار رو پے مالیتی سامان چرا کر لے گئے تھانہ سٹی اور صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔
سرکل پولیس کاسماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن
ڈسکہ(یواین پی) سرکل پولیس کاسماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن 8افراد سے شراب ،چرس ،ناجائز اسلحہ برآمد جبکہ تین جواری بھی پکڑے گئے تفصیل کے مطابق ستراہ پولیس نے دوران جسمانی ریمانڈ ملزم عرفان کے انکشاف پر موضع لنے والی سے ایک عدد پسٹل30بور ناجائز ،موترہ پولیس نے دوران گشت موضع کوٹلی بھاگو میں ملزم نادر ،گھوئینکی میں ملزم فیاض ،پل نہر جامکے چیمہ میں ملزم ذوالفقار علی سے ایک ایک پسٹل30بور ناجائز ،موضع موترہ میں ملزم نوید سے 2بوتل شراب ،بمبانوالہ پولیس نے موضع میترانوالی میں دو منشیات فروش ڈیلروں سے نوید سے1050گرام ،ملزم آصف سے1055گرام چرس ،ملزمان ندیم ،عمران ،کاشف ،ریاض سے چالو بھٹی اور40لیٹر شراب برآمد کر کے کر لی جبکہ موضع میر کوہ میں ملزمان امین ،اعجاز ،عابد اور عمران بذریعہ تاش جوا کھیل رہے تھے کہ مخبر کی اطلاع پولیس نے چھاپہ مارکر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم عمران فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا تھانہ ستراہ ،صدر ،موترہ اور بمبانوالہ پولیس ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔
خاتون سمیت چار افراد نے محنت کش کی جواں سالہ بیٹی کو اغوا کر لیا
ڈسکہ(یواین پی)خاتون سمیت چار افراد نے محنت کش کی جواں سالہ بیٹی کو اغوا کر لیا تفصیل کے مطابق موضع لدھے کا رہائشی اعجاز احمدکام کے سلسلہ میں گیا ہوا تھا اس کی جواں سالہ بیٹی (س) گھر میں اکیلی تھی جب وہ گھر واپس آیا تو اس کی بیٹی (س) گھر پر موجود نہ تھی پتہ جو ئی کرنے پر معلوم ہوا کہ اسے ملزمان شہناز بی بی ذیشان ،ضمیر خاں ،سلیم احمد ،عظیم وغیرہ ورغلا پھسلا کر اغوا کر کے لے گئے تھانہ بمبانوالہ پولیس نے مغویہ کے والد کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
امانت میں خیانت کر نے پر مقدمہ درج
ڈسکہ(یواین پی)امانت میں خیانت کر نے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محلہ اسلام پورہ کے رہائشی عدنان قیصر جو کہٹکی ٹافی کا ہول سیل کا کام کرتا ہے کہ پاس ڈسکہ کا رہائشی تاثیر آیا اور کہا کہ ہمارے پاس ایک گودام ہے جو آپ کو لے دیتے ہیں اور ایڈوانس کے طور پر 71ہزار 500رو پے بھی لے گیا پتہ جو ئی کر نے پر معلوم ہوا کہ اس گودام کا مالک کو ئی اور ہے جب تاثیر سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ٹال مٹول سے کام لینے لگا اور صاف انکاری ہو گیا تھانہ سٹی پولیس نے عدنان قیصر کی درخواست پر ملزم کے خلاف امانت میں خیانت کر نے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا ۔
گھر میں گھس پر خاتون کو زدوکوب کر نے پر تین افراداور اشتہاری بیٹے کو پناہ دینے پر والد کے خلاف مقدمات درج
ڈسکہ(یواین پی)گھر میں گھس پر خاتون کو زدوکوب کر نے پر تین افراداور اشتہاری بیٹے کو پناہ دینے پر والد کے خلاف مقدمات درج تفصیل کے مطابق نور پور کلاں کے رہائشی ثناء اللہ کی بیٹی کی شادی کچھ عرصہ قبل ارشاد علی کے بیٹے سے ہو ئی جن کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑارہتا تھا چند روز قبل ثناء اللہ کی بیٹی لڑ کر میکے واپس آگئی جسے منانے کے ارشاد علی ،شہباز علی اور عبدالغفور گھر آئے اس کے نہ ماننے پر دستی ہتھیاروں سے زدوکوب کر کے مضروب کر دیا ،جبکہ موضع منڈ کے رہائشی منور حسین کے گھر اس کا اشتہاری بیٹا کاظم علی موجود تھا مخبر کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو منور حسین نے شور مچا کر اسے فرار کر وادیا تھانہ ستراہ پولیس ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے جبکہ ستراہ پولیس نے اشتہاری ملزم مشتاق احمد سکنہ رام پور کو بھی پکڑ لیا۔
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی جبکہ ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد زخمی
ڈسکہ(یواین پی) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی جبکہ ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد زخمی تفصیل کے مطابق موضع بھلووالی کا رہائشی عمران ڈیرہ پر بیٹھا ہوا تھا نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے جبکہ ٹریفک کے مختلف حادثات میں فاروق خاں سکنہ رانیکے ،فرخ ،محمد شفیق سکنہ ڈسکہ معمولی زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ۔
تاجدار صداقت کانفرنس کل ہو گی
ڈسکہ(یواین پی) تاجدار صداقت کانفرنس کل25اپریل بروز جمعۃ المبارک کو بعد از نماز مغرب جامع مسجد رحمت غوثیہ حمید کالونی میں قاری محمد اختر جلالی کی زیر صدارت منعقد ہو گی جس میں علامہ قاری خالد محمود ،قاری ذوالفقار علی سیالوی حافظ عمر حیات جلالی بھی خطاب کر یں گے۔
ہونہار طالبہ سائرہ محمد نور کا اعزاز
ڈسکہ(یواین پی)نواحی گاؤں میترانوالی کے مقامی پرائیویٹ کالج کی ہونہار طالبہ سائرہ محمد نورکو گوجرانوالہ بورڈ سے انٹر میڈیٹ میں سکالر شپ حاصل کرنے پرکالج کے پرنسپل رانا عثمان شبیراور اہل علاقہ کے سیاسی وسماجی شخصیات چوہدری عبدالمنان علوی سابق ناظم، رانا محمد شبیر،رانا زاہد حمید،(ن) لیگی رہنما چوہدری رفاقت علی طاہر،چوہدری محمد عارف چیمہ سابق کونسلر،چوہدری غلام رسول گوندل،حاجی محمد اقبال مہرودیگر نے مبارکباد پیش کی ،اس موقع پر طالبہ سائر ہ محمد نور نے بتایا کہ میری کامیابی میرے والدین کی دعاؤں اور میرے اساتذہ کی محنت ،لگن کا نتیجہ ہے آئندہ بھی میں اپنے کالج اور علاقے کا نام روشن کروں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy