بیت العزت حج عمرہ ٹریولز & ٹورز کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ایس۔اے۔صہبائی

Published on February 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)دنیا بھر میں ٹریولز & ٹورز. بالخصوص حج عمرہ زیارات ‘یورپ اسنبول،دبئی اور گلف ٹورز کے حوالے سے گلوبل ڈیسٹی نیشن،پرل انٹرنیشنل اور بیت العزت ٹریولز & ٹورز نیٹ ورک اپنی معیاری سروسز کے اعتبار سے ملکی و غیر ملکی سطح پر سفری سہولیات کے لیے گامزن ہے۔ان خیالات کا اظہار محترمہ بشری رفیق نے جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیرمین ایس۔اے۔صہبائی کو بیت العزت ٹریولز کے افتتاح کے موقع پر بریفننگ دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی ایس۔اے۔صہبائی کے ہمراہ چیف پروٹوکول آفیسر محمد رمضان،معروف ڈینٹسٹ سرجن ڈاکٹر جاوید اسلم اور جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری میر زوالفقار علی نے بھی بیت العزت کی سی ای اومحترمہ بشری رفیق کی ٹریولز & ٹورز کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔صبا ٹریولز کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب محمد اجمل نے مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا۔جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیرمین ایس۔اے۔صہبائی نے بیت العزت ٹریولنگ ایجینس کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔بیت العزت ٹریول ایجنسی کی افتتاحی تقریب میں مڈ سٹی مال کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes