عمران نیازی فاشسٹ حکمران آئین کو پامال کر رہے ہیں، احسن اقبال

Published on March 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ بہت جلد اتحادی اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پھرعمران نیازی نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بھکیرتے ہوئے الیکشن مہم میں حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خود قانون شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں، عمران نیازی فاشسٹ حکمران کی طرز پر اداروں کو مرضی سے چلانے کے لئے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ چیف جسٹس نے پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال کیے تھے جن پر وزیراعظم اور وزیراعلی نے عملدرآمد نہیں کیا تھا، الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے وزیراعظم مسلسل اس کے نوٹسز کی توہین کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes