اپوز یشن اقتدار میں آنے کے لئے چور دروازہ ڈھونڈ رہی ہے،ابرارالحق

Published on April 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

پی ٹی آئی سے غداری کرنے والے ضمیر فروش جہاں بھی جا رہے ہیں عوام ان کا پیچھا کر رہی ہے
نارووال(یو این پی)پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوز یشن اقتدار میں آنے کے لئے چور دروازہ ڈھونڈ رہی ہے،قوم شہباز شر یف کو وزیراعظم نہیں د یکھنا چاہتی اور نہ ہی قوم امریکی ایجنٹوں کی کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گی، مبارکباد کے مستحق ہیں ڈپٹی اسپیکر جس نے آئین پر عمل کرتے ہوئے امریکی ایجنٹوں کی سازش ناکام بنا ئی۔انہوں نے کہا کہ انہو ں نے کہاکہ موجودہ صوتحال کا واحد آئینی اور جمہوری حل الیکشن ہیں جمہوریت کے بلند بانگ دعوے کرنے والی اپوزیشن جمہوریت پر یقین رکھتی ہے تو آئے اور الیکشن میں آکر اپنا بیانیہ قوم کے سامنے پیش کرے انہیں خود ہی معلوم ہو جائے گا کہ قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اسی لئے سازشی ٹولہ الیکش سے بھاگ رہا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ چند روپوں کی خاطر امریکی ایجنٹوں کے بہکاوے میں آنے والے ان ضمیر فروشوں کا عوام جینا مشکل کر دے گی، پی ٹی آئی سے غداری کرنے والے ضمیر فروش جہاں بھی جا رہے ہیں عوام ان کا پیچھا کر رہی ہے قوم آخری دم تک ان کا پیچھا کرے گی ان ضمیر فروشوں کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ اپنے کئے پر قوم سے معافی مانگیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes