بوریوالہ ،کورونا کا شکار ہونے والے پولیس کانسٹیبل کے گھر میں فاقوں کا راج

Published on May 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

بورے والا(یواین پی)کورونا کی وباءمیں فرنٹ لائن پر ڈیوٹی دیتے ہوئے اس کا شکار ہونے والے پولیس کانسٹیبل کے گھر میں فاقوں کا راج،یتیم بچے اور بیوہ دووقت کی روٹی کے لئے کسی مسیحا کے منتظر،محکمہ پولیس اور ارباب اختیار کی بے حسی سے انسانیت بھی شرما گئی، وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے متاثرہ گھرانے کی کفالت کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال یکم جنوری کو کورونا کی وباءکے دوران فرنٹ لائن پر ڈیوٹی دیتے ہوئے تھانہ ماڈل ٹاون بورے والا میں تعینات کانسٹیبل علی احمد سکنہ 445/ ای بی اس جان لیوا وائرس کا شکار ہوا اور 15 جنوری کو نشتر ہسپتال ملتان میں جان کی بازی ہار گیا تھا اسکی اس وفات کے بعداس وقت ضلع وہاڑی میں تعینات ڈی پی او امیر عبداللہ خاں نیازی اسکے گھر گئے اسکی بیوہ اور معصوم یتیم بچونکو تحائف و معمولی مالی امداد دیکر تصاویر بنوانے کے بعد ایسے رخصت ہوئے کہ دوبارہ کسی نے ان کی طرف پلٹ کر نہ دیکھا کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر علی احمد کی بیوہ اور یتیم بچے عید پر بھی اپنی معصوم خواہشات پوری کرنے کے لئے کسی مسیحا کے منتظر رہے علی احمد کی زندگی میں ہی اسکے والدین اور بہن بھائی دنیا سے رخصت ہوچکے تھے اور اسکی وفات کے بعد بچونکی تعلیم متاثر ہونے کے علاوہ اس وقت اس گھرانے میں بھوک اور افلاس کا راج ہے محکمہ پولیس،ارباب اختیار اور مخیر حضرات نے بھی انکی طرف آنکھ بھر کر نہیں دیکھا گھر کے واحد گھریلو کفیل کے رخصت ہوجانے کے بعد انکی مالی حالت دیکھ کر انسانیت بھی شرما رہی ہے اس افسوس ناک صورتحال پر علی احمد کی بیوہ اور بچے کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy