معلومات عامہ میں اپنی کمزوری پر کی جانے والی تنقید سے پریشان نہیں ہوتی ہیں۔عالیہ بھٹ

Published on May 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 552)      No Comments

05
ممبئی (یو این پی) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا کہ وہ معلومات عامہ( جنرل نالج) میں اپنی کمزوری پر کی جانے والی تنقید سے پریشان نہیں ہوتی ہیں۔ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میڈیا ان کے کمزور جنرل نالج پر خاصی تنقید کرتا ہے اور اس کے باوجود بھی وہ اس تنقید سے پریشان نہیں ہوتیں بلکہ اسے انجوائے کرتی ہیں۔ وہ سمجھتی ہیں کہ پہلی انسان ہیں جو خود پر کی جانے والی تنقید کو بھی ہنس کر انجوائے کرتی ہیں ۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے کرن جوہر کے ٹی وی شو میں اداکار ارجن کپور کے ساتھ شرکت کی تھی اس شو میں اداکار کرن کی طرف سے پوچھے گئے سوالوں کے غلط جواب دینے پر میڈیا نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اداکارہ کی حال میں ریلیز ہونے والی فلمیں ’’ہائی وے‘‘ اور ’’ٹو اسٹیٹس ‘‘ ہیں جنہوں نے اچھا بزنس کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog