لاہورشہر کے اندر انڈر گراونڈ سفر کی سہولت کا پراجیکٹ لے کر آئیں گے،: وزیر اعلیٰ پنجاب

Published on October 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

لاہور (یواین پی) لاہور میں زیر زمین سفر کی سہولت کا بڑا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے لاہور کیلئے ایک اور میگا منصوبے کے آغاز کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہکام چوک فلائی اوور منصوبے کے افتتاح کے موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ لاہورشہر کے اندر انڈر گراونڈ سفر کی سہولت کا پراجیکٹ لے کر آئیں گے، یہ پراجیکٹ لاہورکے شہریوں کیلئے بہت بڑا تحفہ ہوگا۔بے ہنگم ٹریفک اور بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر لاہور کا ماسٹر پلان منظورکر لیا ہے،لاہور میں گرین اور تعمیرات کیلئے ایریا کو مخصوص کر دیا ہے۔ وزیر اعلٰی کا کہنا ہے کہ المبارک سنٹر میں فائیو سٹار ہوٹل اور چھت پر فٹ بال گراونڈ جتنا بڑا فوڈ کورٹ بنایا جائے گا، المبارک سینٹر کو ٹنل کے ذریعے قذافی سٹیڈیم سے منسلک کرکے ٹریفک مسائل کا خاتمہ کریں گے، المبارک سینٹر کے ساتھ 7 ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت بھی ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme