تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور برفباری کی پیشن گوئی کر دی گئی

Published on October 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 28)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) کئی علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی، درجہ حرارت منفی ہوگیا، تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور برفباری کی پیشن گوئی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش سے سردی کاآغاز ہوگیا،بارش کاسلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔خیبرپختونخواہ کے بالائی علاقے بابو سر ٹاپ، بٹہ کنڈی، جھیل سیف الملوک، مالم جبہ، کالام میں شدید برفباری ہوئی، جس کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔برفباری کے باعث پہاڑوں اور کھلے مقامات نے سفید چادر اوڑھ لی ہے جبکہ مقامی افراد نے بھی سردی سے محفوظ رہنے کے لیے انتظامات شروع کردیے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes