اوکاڑہ، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،260 لیٹر زہریلی شراب برآمد

Published on December 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

اوکاڑہ( یواین پی /شیخ ندیم شیراز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ فرقان بلال کی زیر قیادت اوکاڑہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ایس ڈی پی او سٹی سرکل محمد اشرف کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ مدثر غفار خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دیسی شراب کشید کرنے والے دو ملزمان الطاف سکنہ قادر کالونی اوکاڑہ اور مظہر سکنہ خان کالونی اوکاڑہ کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ۔بھاری مقدار میں کچی زہریلی شراب کی کھیپ برآمد۔ یہ زہریلی کچی شراب نیو ائیر نائٹ کے موقع پر شہر میں سپلائی ہونی تھی۔ ملزمان سے موقع پر زہریلی شراب کشید کاری کے ألات بھی قبضہ میں لےکر مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题