آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی فنکار کیلئے آکسیجن کا کام کرتی ہے عید ملن عشائیہ سے قاسم شاکر کا خطاب

Published on May 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

فنکاروں نے فنی کیریئر پر روشنی ڈالتے ہوئے میرے کام کو سراہا یہ میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے
لاہور (یواین پی)اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر شاہد چوہدری نے اپنے قابل احترام استاد محترم مصنف شاعر ہدایتکار قاسم شاکر کے اعزاز میں عید ملن عشائیہ دیا اس موقع پر قاسم شاکر نے کہا کہ کسی بھی آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی اورعزت افزائی فنکار کیلئے آکسیجن کا کام کرتی ہے آج جس طرح فنکاروں نے میرے فنی کیریئر پر روشنی ڈالتے ہوئے میرے کام کو سراہا یہ میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہےجسے میں کبھی فراموش نہیں کر سکوں گاعید ملن عشائیہ میں اسٹیج کے نامور فنکاروں نے شرکت کی ڈرامہ پروڈیوسرشاہد چوہدری اور اسٹیج کے فنکاروں شاہد سکندر،سحر سکندرصداقت ناز و دیگر نے قاسم شاکر کی فلم انڈسٹری کے لیے بے پناہ خدمات کو سراہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog