ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان کی زیر قیادت ضلع بھر میں امن و امان کے لیے پولیس کا فلیگ مارچ

Published on August 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 37)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)فلیگ مارچ کا آغاز ٹینک چوک سے ہوا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا ضلع کونسل پر اختتام پذیر ہوا۔فلیگ مارچ میں ڈسڑکٹ ایڈمنسٹریشن ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ایس ایچ اوز سٹی ایریا،ٹریفک پولیس، ریسکیو 1122, خواتین موٹر سائیکل اسکواڈ ردا فورس، ایلیٹ فورس کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔فلیگ مارچ کا مقصد سماج دشمن عناصر کو یہ باور کرانا ہے کہ اوکاڑہ پولیس کسی بھی ایمرجنسی سے نبردآزما ہونے کےلئے ہروقت تیار ہےفلیگ مارچ کا مقصد دستیاب سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا جبکہ جرائم پیشہ اور شرپسند عناصر کو یہ باور کروانا کہ اوکاڑہ پولیس ہر طرح کی صورتحال سے نپٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy