فیصل آباد لڑکیوں کے نجی ہاسٹل میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے سے دھما کہ،2 لڑکیاں زخمی

Published on January 9, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے قریب دھوبی گھاٹ گلی نمبر 8 میں لڑکیوں کے نجی ہاسٹل میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے سے دھما کہ ہوا جس کی وجہ سے2 لڑکیاں زخمی ہوگئیں جبکہ دھماکے کے باعث بلڈنگز کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔زخمی ہونے والی2 لڑکیوں کے نام علیزہ اور رئیسہ بتائے گئے ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامی وپولیس حکام اور ریسکیواہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی لڑکیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو حکام کے مطابق رات کے وقت گیس بند ہونے کے بعد گیس ہیٹر کا سوئچ بند نہیں کیا گیا اور صبح جب کچن میں کھانا گرم کرنے کے لیے آگ جلائی گئی توگیس لیکیج کے بعد کچن میں بھری گیس کے باعث ایک دم آگ بھڑک اٹھی اور دھماکے سے ہاسٹل کے کمروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کچھ لڑکیوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت موقع پرپہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور صورت حال پر قابو پا لیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme