شیخوپورہ /فاروق آباد ( یو این پی ) فاروق آباد میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام جامع مسجد غوثیہ رضویہ میں شہدئےکربلا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد شریک ہوٸی شہداٸے کربلا کانفرنس میں تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری محمد شہزاد نے حاصل کی جبکہ ہدیہ نعت حافظ محمد عمران نے پیش کیا اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوٸے فیاض بشیر قادری کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام نے ہمیں ظلم اقتدار کی ہوس اور مفاد پرستی کے خلاف کھڑے ہونے کا درس دیا انہوں نے کہا حق پر جان قربان کی جاسکتی ہے لیکن آزادی کو قربان نہیں کیا جاسکتا ایسے ہی تنہائی برداشت کی جاسکتی ہے لیکن حقیقت سے منہ نہیں موڑ ا جا سکتا نہ ظالم بنو اور نہ ہی ظلم پر خاموش رہو امام حسین علیہ السلام کے بتائے ہوئے درس کے مطابق ہم نہ ظلم کریں گے اور نہ ظلم سہیں گے اور نہ ہی ظلم پر خاموش رہیں گے اختتام کانفرنس پر میاں محمد یونس مکی کلاتھ ہاوس والے نے ملک وقوم کے لٸے خصوصی دعا کی _
آستانہ عالیہ پیر مقدس شاہ کے قریب نامعلوم شخص کی نعش برآمد
شیخوپورہ / فاروق آباد ( یو این پی ) آستانہ عالیہ پیر مقدس شاہ کے قریب نامعلوم شخص کی نعش برآمد پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ورثاء کی تلاش شروع کردی بتایا گیا ہے کہ فاروق آباد میں آستانہ عالیہ پیر مقدس شاہ کے قریب سے 60 سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے اطلاع موصول ہونے پر سٹی پولیس نے جاٸے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے نا معلوم شخص کی نعش تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردی تا حال ملنے والی نعش کی شناخت نہیں ہو سکی ورثاء کی تلاش جاری ہے_
فاروق آباد، تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام جامع مسجد غوثیہ رضویہ میں شہدئےکربلا کانفرنس کا انعقاد









No Comments