پاکستان اس وقت کسی لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہوسکتا عتیق عدنان

Published on August 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

mm
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) پاکستان پیپلزپارٹی کویت کے صدر عتیق عدنان نے کہاہے کہ ملک اس وقت کسی لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہوسکتاکیونکہ پاکستان کی افواج اس وقت دہشت گردوں کے قلع قمع کے لئے برسرپیکارہے اس لئے ضروری ہے پاک فوج کا ساتھ دے کر ملک کی بقاء کو یقینی بنایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےیواین این پاکستان  سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے عمران خان اورعلامہ طاہر القادری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ دونوں ملک کے ساتھ مخلص نہیں اگر انہیں ذرا بھی خیال ہوتا اپنے مارچ کو کسی اورتاریخ میں بدل لیتے انہوں نے تو دشمنوں والا کام کیا ہے کہ پاک افواج دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب آپریشن میں مصروف ہے دشمن کے لئے محاذخالی ہے وہ حملہ کرلے عمران خان کو ہوش ناخن لینے چاہئے اورملک میں جمہوریت کو چلنے دیں ۔عتیق عدنان نے کہاکہ ہماری پارٹی (پی پی پی ) موجود ہ جمہوری نظام کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی بلکہ ہم خود ڈی میں کھڑے ہوکر جمہوریت کا دفاع کریں گے اورہم کسی قسم کی غیر جمہوری طریقوں کا خصہ نہیں بنیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کچھ سیاسی یتیم سیاسی اورمذہبی جماعتوں کا سہارالے کر جموریت کو نقصان پہنچاناچاہتے ہیں کیونکہ انہوں نے مارشل لاء ادوارمیں اقتدارکے مزے لوٹے ہیں وہ اب افسربیکارکی حیثیت سے زندگی بسرکررہے ہیں انہیں جمہوری نظام ایک آنکھ نہیں بہاتا اس لئے وہ نت نئے طریقے اپناتے ہیں لیکن اب ان لوگوں کی جڑیں کھوکھلی ہوچکی ہیں وہ اپنے کسی بھی مذموم ارادے میں کامیاب نہیں ہوسکتے

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy