پی وائی او سعودی عرب کی آئی ٹی بورڈ محمد مطلوب انقلابی کے اعزاز میں عید ملن پارٹی

Published on August 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 461)      No Comments

Zakeer
جدہ سعودی عرب( رپورٹ بیورو چیف یو این این پاکستان زکیر احمد بهٹی)پی وائی او سعودی عرب کی جانب سے وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن و آئی ٹی بورڈ محمد مطلوب انقلابی کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پی وائی او سعودی عرب کے چئیرمین جاوید نذیر بڑالوی نظامت کے فرائض خالد کولی نے سر انجام دئیے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قران کریم سے ہوا جس کی سعادت قاری کلیم اور نعت کا شرف شیر افضل نےحاصل کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن و آئی ٹی بورڈ محمد مطلوب انقلابی نے کہا کہپی وائی او کا شکر گزار ہوں جنہوں نے خوبصورت اجتماع کا اہتمام کیا۔ بیروں ملک جماعت کی نظریاتی قوت موجود ہے۔ جاوید نزیر بڑالوی اور ان کے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں وہ دن رات پارٹی کی مضبوطی کے لئیے ہمہ تن گوش ہیں۔ یہ وہ مشن ہے جس کے لئیے قائد شہید زولفقار علی بھٹو نے جان دی۔ کوئی ایسی سیای قیادت نہیں جس نے ملک کے لئیے جان دی یہ شرف پی پی کو حاصل ہے۔ جس نے ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ذولفقار علی بھٹو کا جرم یہ تھا کہ اس نے عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا۔ ایک وقت وہ تھا جب پاکستانیوں کو بیرون ملک میں غیر قانونی ہونے کا طعنہ دیا جاتا تھا مگر صرف ذولفقار علی بھٹو نے ویزا سینٹرز قیام عمل میں لایا اور پاسپورٹ کا اجراء کیا۔ بھٹو نے ملک پاکستان کی سلامتی کی خاطر اور بقا کی خاطر ایٹمی قوت کی بنیاد رکھی۔ ان دو بنیادی جرائم کی پاداش میں ان کو تختہ دار پر چڑہایا گیا ان کے گلے میں پھانسی کا پھندا لگایا گیا جیل کے اندر بھٹو نے کہا کہ میں تاریخ کے ہاتھوں قتل ہونے سے ڈیکٹیٹر کے ہاتھوں قتل ہونے کو ترجیح دیتا ہوں۔ بھٹو نے پوری دنیا میں پاکستانی قوم کے وقار کو بلند کیا پاکستانی آئین کو اسلامی بنایا۔ بے نظیر نے جمیوریت کی بحالی کے لئیے جدو جہد کی۔ انہوں نے اس حکومت کے لئیے جدو جہد کی جو حکومت عوام کی ووٹ سے آئے۔ ہماری جماعت اقتدار کے لئیے نہیں بلکہ عوامی خدمت کے لئیے ہے۔ پی وائی کے نوجوانوں نے سانحہ کارساز میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔آزاد کشمیر میں میڈیکل کالجز یونیورسٹیز کا قیام، اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کا قیام کا سہرا پیپلزپارٹی کی حکومت کے سر ہے۔ اوورسیز کمیونٹی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔اوورسیز کمیونٹی آپس میں اتحآد رکھیں جو لوگ گروپس میں بیٹھے ہوئے ہیں وہ جماعت کو منظم نہیں بلکہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت کا شکر گزار ہوں انکے تعاون سے ایک یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا۔ صاحبزادہ ذولفقار نے پی وائی او کو پوری دنیا میں منظم اور مستحکم کیا ان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے علاقائی اور قبیلائی تعصب کو ختم کیا جائے۔صحافی برادری کا شکریہ ان کا قلم پاکستانی قوم میں یکجہتی کے لئیے اپنا کردار ادا کرے گا۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مودی کا باپ بھی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کرسکتا۔کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئیے طویل جدوجہد کی ہے اور جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ کشمیریوں نے ہندوستان کے جابرانہ تسلط کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور نہ کریں گے۔ جمہوریت کے بقا کے لئیے بی بی شہید کے مشن کو ہر قیمت پر آگے بڑھایا جائے گا۔ دیار غیر میں موجود لوگ بغیر کسی سیاسی امتیاز کے ملکی اور جمہوری تسلسل کے لئیے اپنا کردار ادا کریں۔تقریب سے خطاب کرتی ہوئے پی وائی او سعودی عرب کے چئیرمین جاوید نذیر بڑالوی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مطلوب انقلابی کی کشمیر میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ پی وائی او سعودی عرب ہر محازپر انکے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی مشیر سردار عنایت اللہ عارف نے کہا کہ اللہ تعالی ہماری افواج کو سلامت رکھے جو اس وقت ملکی سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ میں آج جس مقام پر ہوں مطلوب انقلابی کی وجہ سے ہوں۔ مطلوب انقلابی پورے کشمیر کے لیڈر ہیں وہ ایک باکردار شخصیت ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ برادری ازم کے خلاف درس دیا۔ ہماری برادری پیپلزپارٹی ہے۔ فلسظین کے نہتے مسلمانوں پر ہیودی لابی کے ظلم و ستم کی شدید مزمت کرتا ہوں۔ کشمیر میں یونیورسٹیز اور کالجز کے قیام کا سہرا مطلوب انقلابی کے سر ہے۔ پی وائی او سعودی عرب کی خدمات کو سراہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی سعودی عرب کے صدر ریاض بخاری نے کہا کہ پی وائی سعودی عرب کے جوانوں میں وہی جذبہ نظر آرہا ہے جو بھٹو دور کے جوانوں میں نظر آتا تھا۔ جماعت کی مضبوطی میں ان نوجوانوں کا اہم کردار ہے۔ اعلہ قیادت ان کی راہنمائی کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین وزیرستان کی دل کھول کر امداد کی جائے اور پاک فوج کے لئیے خصوصی دعا کی جائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی وائی او سعودی عرب کے وائس چئیرمین راجہ محبوب نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تین گرلز کالج کا سہرا مطلوب انقلاب کے سر ہے۔انہوں نے پورے کشمیر میں سڑکوں کا جال بچھایا۔ جاوید نذیر بڑالوی کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جاوید نذیر نے برادری ازم کے تاثر کو زائل کیا۔ ہماری برادری پیپلز پارٹی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار نوید قمر نے معزز مہمان کو عمرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ ہم مطلوب انقلابی کو اپنا قائد اور لیڈر مانتے ہیں۔ جنتی ترقی پی پی کے دور میں ہوئی اتنی کسی دور میں نہیں ہوا۔ پی پی کی قیادت نے آزاد کشمیر کے اندر ایک نظریے کو منظم کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes