شیخ رشید نامزد وزیر اعظم شاہد خاقان کے لئے بڑا خطرہ

Published on July 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 264)      No Comments

7اسلام آباد(یو این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ن لیگ کے نامزد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی معاہدے پر ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کر دیا ہے، میرا حوصلہ بڑھ گیا ہے مجھے سمجھ آ گئی ہے کہ بغیر پیسوں سے بھی کیس لڑا جا سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے پاناما کیس لڑنے کے لئے وکلاء کو کروڑوں روپے دیے۔ پاناما کیس کا فیصلہ خلاف آنے پر سلمان بٹ اور شیخ اکرم کے سوا نواز شریف کے تمام وکلاء نے مجھے مبارکباد دی ہے کہ شیخ صاحب آپ نے کمال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ آ گئی ہے کہ پیسوں سے بغیر بھی کیس لڑا جا سکتا ہے۔ ایل این جی معاہدے میں گھپلے پر سپریم کورٹ میں نامزد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس دائر کروں گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes