آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کے آغاز میں100 دن باقی

Published on October 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 521)      No Comments

2015
میلبورن(یو این پی)آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا، میگا ایونٹ کے آغاز میں 100دن باقی رہ گئے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مشترکہ طور پر میگا ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔ آرگنائزرز نے ایونٹ کیلئے الٹی گنتی شروع کردی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سابق آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن نوجوان باؤلرز کے ساتھ اپنے تجربے کو شیئر کریں گے اور اس موقع پر ایلن بارڈر فیلڈ ٹورنامنٹ کیلئے وینیو کا اعلان کرے گی۔ ورلڈ کپ 2015ء کے ایڈیشن میں دنیائے کرکٹ کی چودہ ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی، بھارت کی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے جذبے سے میدان میں اترے گی۔ 44 روزہ میگا ایونٹ میں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 49 میچز کھیلے جائیں گے اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے چودہ شہر میچوں کی میزبانی کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme