حکومت دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے پرعزم ہے، ماروی میمن

Published on January 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 801)      No Comments

02
اسلام آباد (یو این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا کہ حکومت دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے پرعزم ہے، جوڈیشل کمیشن کا معاملہ اتفاق رائے سے حل کر لیں گے، میڈیا کے ضابطہ اخلاق سے متعلق قانون سازی کی جا رہی ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت دہشتگردی کے خلاف قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کر رہی ہے، دہشتگردی کے خلاف حکومت کا موقف واضح ہے، حکومت کی پوری توجہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور آپریشن ضرب عضب پر مرکوز کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر تیار ہے، امید ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا معاملہ اتفاق رائے سے حل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اے پی سی کی طرح انتخابی اصلاحات کمیٹی میں آ کر اپنی تجاویز پیش کرنی چاہئیں، اب دھرنے کی سیاست کو ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے میڈیا کے ضابطہ اخلاق سے متعلق اپنی تجاویز دے دی ہیں، اس حوالے سے قانون سازی کی جا رہی ہے، ہم اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں، میڈیا کے نمائندوں کا بھی ضابطہ اخلاق سے متعلق جاننا انتہائی ضروری ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes