امریکی وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، اہم ملاقاتیں کریں گے

Published on January 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 395)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا استقبال مشیر خارجہ پاکستان سرتاج عزیز نے کیا۔اس دورہ میں جان کیری پاک امریکہ سٹریٹیجک ڈائیلاگ میں بھی شرکت کریں گے جس کے بعد مشیر خارجہ پاکستان سرتاج عزیز اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے.جان کیری اس دورے میں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ وزیر اعظم ہاﺅس کے مطابق ان کی نواز شریف سے ساڑھے 6 بجے ملاقات ہو گی۔

اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، خطے کی مجموعی صورتحال کے علاوہ عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر اعظم ہاﺅس کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جان کیری کو وزیر اعظم کی جانب سے عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جان کیری کل آرمی جنرل ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات بھی کریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy