قوم کھڑی ہو جائے، جنگ طویل ہو گی، دہشت گردی میں ملوث مدارس کے خلاف کارروائی کرنے پر اتفاق: وزیر داخلہ

Published on January 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک حملے تک محدود نہیں، طویل ہو گی، ثبوتوں کی بناءپر دہشت گردی میں ملوث مدرسوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کرنا چاہتے بلکہ اپنے ملک اور اقدار کا دفاع چاہتے ہیں ، دہشت گردی گردی کے خلاف پوری قوم کو کمر کسنا ہو گی ، سانحہ پشاور کے بعد طالب علم ہو یا منتظم، دہشت گردی کے خلاف سب اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں ، مشکل صورتحال کا ادراک ہر طرف ہے تاہم صبر، استقامت اور حوصلے سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے مذہب کی تضحیک کرنے والے دہشت گردوں کے دست راست ہیں کیونکہ ایک دوسرے کے مذاہب کے احترام تک دہشت گرد فائدہ اٹھاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہ نیشنل ایکشن پلان پر پاکستان کی تمام جماعتیں متفق ہیں، کسی نے اختلاف نہیں کیا اور تمام مکاتب فکر مدرسوں کے منتظمین نے کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی پر تعاون کا یقین دلایا ہے ۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کو فساد سے نجات دلا کر امن کا گہوارہ بنا نا چاہتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت، ریاست، فوج کے ساتھ ہیں ، 21 ویں ترمیم پر ایک دو جماعتوں کا اختلاف بھی ختم ہو جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق 90 فیصد سے زیادہ مدارس کے خلاف دہشت گردی سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ہیں تاہم سانحہ پشاور کے بعد آل پارٹیز کانفرنسز میں تمام تنظیموں اور جماعتوں نے اتفاق کیا تھا کہ جن مدارس کے دہشت گردی میں ملوث ہونے سے متعلق ثبوت ملیں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔
پیرس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آزدی اظہار کے نام پر توہین آمیز رویہ اپنایا جا رہا ہے، پیرس حملے کی طرح گستاخانہ خاکوں کے خلاف یکجہتی دکھائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں سے متعلق پوپ فرانسس نے جو موقف اپنایا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog