ایل این جی کی پہلی کھیپ 26مارچ کو کراچی پہنچ جائے گی،شاہد خاقان عباسی

Published on March 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,249)      No Comments

01
اسلام آباد۔۔۔ وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایل این جی کی پہلی کھیپ 26مارچ کو کراچی پہنچ جائے گی،ایل این جی کی درآمد میں مرحلہ وار اضافہ کرکے 400 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچایا جائے گا، تیل اورگیس کے شعبہ میں لائسنس لینے والی جو بھی کمپنی کام شروع نہیں کرے گی اس کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو یہاں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی ڈیزل کی نسبت40فیصد سستی پڑے گی، پہلے سال 200ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی درآمد کی جائے گی جسے دوسرے سال بڑھا کر400 ایم ایم سی ایف ڈی کردیا جائے گا، بجلی کے شعبے کو اس سلسلے میں پہلی ترجیح دیں گے اور اضافی گیس سی این جی کے شعبے کو ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ تیل اور گیس کے شعبے میں جو بھی کمپنی کام شروع نہیں کرے گی اس کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا ، ایک کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا گیا ہے جس نے کام کا آغاز نہیں کیا تھا اور پہلی مرتبہ کسی کمپنی کا لائسنس منسوخ کیا گیا ہے جبکہ 19 کمپنیوں کو ہم نے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوئی پسندیدہ کمپنی نہیں ہے جو بھی کمپنی سرمایہ کاری نہیں کرے گی اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت تیل اور گیس کی پیداوارمیں اضافہ کیلئے طویل اور قلیل مدت کی حکمت پرعمل پیرا ہے، دنیا میں جہاں سے بھی ایل این جی پیدا ہوتی ہے ان ممالک سے ہم نے رابطہ کیا ہے، درآمدی ایل این جی 31مارچ سے سسٹم میں شامل کردیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes