خواہشیں اتنی کے ہر خواہش پہ دم نکلے،جہیز کے عوض دس لاکھ لائیکس کا مطالبہ

Published on April 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 638)      No Comments

3
یمن کے ایک شہری نے اپنے داماد سے جہیز کے عوض فیس بک پوسٹ پر دس لاکھ لائیکس کروانے کا مطالبہ کر دیا
صنعا(یو این پی) کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ خواہشیں اتنی کے ہر خواہش پہ دم نکلے جی ہاں اسی طرح کی ایک خواہش کا اظہار یمن کے شہری نے اپنے ہونے والے داماد سے کیا کہتے ہیں کہ جہیز کے عوض فیس بک پوسٹ پر دس لاکھ لائیکس چاہیے۔ بیٹی کی شادی پر سسر جہیز کے عوض پیسہ یا پھر جائیداد کا مطالبہ کرتا لیکن یمن کے ایک شہری نے اپنے داماد سے جہیز کے عوض فیس بک پوسٹ پر دس لاکھ لائیکس کروانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ یمن کے شہر تعز میں رہنے والے سلیم ایاش نامی شخص نے کہا کہ انہوں نے اپنے ہونے والے داماد اسامہ کو دس لاکھ لائیکس کروانے کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا اگر وہ دس لاکھ لائیکس کروانے میں کامیاب ہو گیا تو میں اپنی بیٹی کی شادی اس سے کر دوں گا۔ سلیم ایاش نامی شخص کا یہ بھی کہا تھا کہ اگر ایسا نہ ہو سکا تو پھر میں اس کے لائیکس کو دیکھ کر مزید وقت دینے یا اس رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کروں گا۔ سلیم ایاش خود بھی سوشل میڈیا پر متحرک ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح اپنے ہونے والے داماد کی کارکردگی ملاحظہ کر رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy