فلم ’’عشق مذاق نئیں‘‘ کی آؤٹ ڈور عکس بندی

Published on May 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 744)      No Comments

Khuاس شوٹ میں معروف فلم سٹار خواجہ سلیم ،اکرام آرائیں،ایم پروان اور خرم شہزادنے حصہ لیا،پنجاب میں بھی فلم کی عکس بندی کی جائے گی
لاہور(یواین پی) گزشتہ روز اداکار وہدایت کار خرم شہزاد اورمعاون ہدائت کارایم پروان کی نئی پنجابی فلم ’’عشق مذاق نئیں‘‘ کی آؤٹ ڈور شوٹنگ کراچی کے مضافات میں کی گئی اس شوٹ میں معروف فلم سٹار خواجہ سلیم ،اکرام آرائیں،ایم پروان اور خرم شہزادنے حصہ لیا 15مئی سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پہ فلم کی عکس بندی کی جائے گی یو این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خرم شہزاد نے بتایا کہ میں اپنی نئی فلم میں ایک کالمسٹ و صحافی(جو ڈاکٹربھی ہیں) کو بھی ایک اہم رول کے لئے سائن کرنا چاہتا ہوں ان سے فلم کے رول کے حوالہ سے بات چیت جاری ہے میں چاہتا ہوں ان کے اندر چھپا ہوا فنکارکیمرے کے سامنے لے آؤں کیونکہ ان میں فنکارانہ صلاحیتیں موجود ہیں ایسے لوگ قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں مجھے قوی یقین ہے کہ میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوجاؤں گا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题