ایسی فلموں کی کہانی پر زیادہ دھیان دیں جو فطری تقاضوں کے عین مطابق ہوں ، علی احمد کرد

Published on May 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 539)      No Comments

20150524_231835-OK
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر علی احمد کرد کی ڈائریکٹرطلال فرحت کے آنے والے پروجیکٹ میں تعاون کرانے کی یقین دہانی
کوئٹہ (یو این پی ) جدت طرازی کے انداز وں کو نئے آنے والے ہدایتکار سمجھنے لگے ہیں اب عوام سمجھدار ہو گئی ہے کہ انہیں ٹیلی وژن یا فلم سینما میں کیا جا کر دیکھنا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ واقعی ہمارے نوجوانوں میں وہ پوٹینشل ہے کہ جس سے وہ اندازِ فکر کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں مگر انہیں پروفیشنلز کی رہنمائی ضرور درکار ہو گی علی احمد کرد نے کہا کہ ہمارا سینما بہت پیچھے چلا گیا تھا مگر چند سالوں میں نوجوانوں نے اس میں روح پھونک دی ہے میرا اُن کو مشورہ ہے کہ وہ ایسی فلموں کی کہانی پر زیادہ دھیان دیں جو فطری تقاضوں کے عین مطابق ہوں اور اسے با آسانی فیملی کے ساتھ سینما ہاؤس میں جا کر دیکھا جا سکے نیز انہیں چاہیے کہ پاکستان کے امیج کو مثبت دکھا کر پاکستانیوں کی اپنے ملک سے سچی محبت کو ہائی لائٹ کریں، اب بھی وقت ہے کہ ہم ڈوبی ہوئی سینما انڈسٹری کو بچا سکتے ہیں اس سلسلے میں طلال فرحت کے آئیڈیے کو میں نے غور سے سنا اور میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ہمیں انسانی ہمدردی کو بھی ملحوظ، خاطر رکھ کر انسانی جانوں کو تحفظ دینے میں ہم اپنا کردار بھر پور ادا کر سکتے ہیں اس سلسلے میں انشاللہ میری تمام نیک خواہشات طلال کے ساتھ ہیں اور قدم بہ قدم میں ان کے ساتھ ان کی رہنمائی اور مدد کرنے میں آگے رہوں گا مجھے امید ہے کہ ان کا یا پروجیکٹ یقیناًکامیابی سے ہمکنار ہوگا اور یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کایقیناًپہلا اور مثبت قدم ثابت ہوگا، میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ ان کا پروجیکٹ دنیا میں اپنی پہچان ضرور بنائے گا کیوں کہ ان کے والد مرحوم بیرسٹر فرحت علی خان بھی اپنے وقت کے اعلی اور معزز شخصیت کے صرف مالک ہی نہیں تھے بلکہ وہ انسانی قدورں کو پہچانتے تھے اور اُن کی مدد کرنے میں کبھی پیچھے نہیں رہے، آج بھی کوئٹہ میں وکیلوں اور بیرسٹرز کی تقاریب میں ان کا ذکر کیا جاتا ہے ۔ کوئٹہ آئے ہوئے رائٹر وڈائریکٹر طلال فرحت سے معروف وکیل جناب علی احمد کرد نے کی طلال فرحت کا یہ دورہ اُن کے آنے والے ایک پروجیکٹ کے سلسلے میں تھا۔اس موقع پر طلال فرحت نے بتایا کہ ہم ایک کم بجٹ لے کر ایک ایسا پروجیکٹ بنانے جا رہے ہیں کہ جس میں پاکستان کے وقار اور اس سے جڑے فنکار کی زندگی کو پردہ سیمیں پر لانے کی تیاری میں مصروف ہیں میں نے آج کوئٹہ میں مقامی افراد اور سوشل نمائندوں اور اہم شخصیات سے ملاقات کیں جن کا تعلق فنون لطیفہ اورمیڈیا سے ہے، اِن سب نے اپنے فن کو پاکستان کے نام کرنے کا وعدہ کیا ہے انشا اللہ ہم شوٹ شروع کرنے کا جلد ارادہ کر رہے ہیں باقی اس پروجیکٹ سے جُڑی تفصیلات گاہے بگاہے میڈیا کو مطلع کرتے ہیں گے اور میں شکریہ ادا کرنا چاہوں گا صحافی حضرات کا جنھوں نے ہمیشہ میرا مثبت انداز سے ساتھ دیا۔ انہوں نے گفتگو کے آخر بتایا کہ اُن کے دوسرے آنے والے پروجیکٹ کیلئے آڈینشنز کرنے کا جلد ارادہ ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme