پارلیمانی الیکشن، ترک وزیر اعظم کا اپنی جماعت کی جیت کا اعلان

Published on November 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments

05
انقرہ(یو این پی) پارلیمانی الیکشن میں ترک وزیر اعظم نے اپنی جماعت کی جیت کا اعلان کر دیا، حکمران جماعت کو واضح برتری حاصل ہو گئی، 550 سیٹوں میں سے حکمران جماعت نے 315 نشستیں حاصل کر لی، 97 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمانی الیکشن میں ترک وزیر اعظم نے اپنی جماعت کی جیت کا اعلان کر دیا۔ ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوگلو نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج فتح کا دن ہے، الیکشن میں کامیابی جمہوریت کی فتح ہے، آئندہ 4 سال مزید عوام کی بہترخدمت کریں گے۔ احمد داؤد اوگلو، طیب اردگان کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے 550 میں سے 315 سیٹیں جیت لی ہیں۔ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ اکیلی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہو گئی۔ حکمران جماعت کی کامیابی سڑکوں پر جشن، ووٹوں کی 97 فیصد گنتی مکمل ہو چکی ہے۔ حکمران جماعت نے پارلیمان میں 49.4 فیصد ووٹ حاصل کئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme