معمولی اقدامات ،ڈاکٹر سے نجات

Published on November 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 507)      No Comments

index
صحت کی ابتدامعدہ سے ہے۔اس لیے معدہ کو درست حالت میں رکھیں ،کھانے میں اعتدال سے کام لیں، پیٹ تمام بیماریوں کا سر چشمہ ہے پیٹ کا 3\4حصہ پر کریں تو صحت مند رہیں گے، جسم کی راحت غذا کی کمی میں ہے *دل ایک مشین ہے جو سارے جسم کو اچاک و چوبند رکھتی ہے دل کے باعث خون گردش کرتا ہے کبھی بھی دل کے تنگ مزاج نہ ہوں جو لوگ تنگ مزاج ہوتے ہیں ذرا ذرا سی بات پر غصہ کر لیتے ہیں اور دل کو رنج پہنچاتے ہیں وہ کبھی صحت مند نہیں ہوتے *لباس کا خاص خیال رکھیں،زیادہ تنگ اور موٹا لباس جسم کی بافتوں اور جلد کے لیے مضر ہے پولیسٹر کی بجاے سوتی لباس کو ترجیح دیں قمیض یا واسکٹ کا گلا کھلا رکھیں تاکہ گردن آسانی سے حرکت کر سکے اور سانس لینے میں آسانی رہے*جوتے کا انتخاب بھی صحت مند رہنے سے ہے ہمیشہ چمڑے کا جوتا استعمال کریں چمڑے کا جوتا ہر موسم اورہر مزاج کے لیے مفید ہے کیونکہ چمڑے کی یہ خاصیت ہے کہ یہ گرمی میں ٹھنڈا ہوتا ہے اور سردی میں گرم رہتا ہے*پانی ہمیشہ ابال کر اور ٹھنڈا کر کے استعمال کریں بھاری پانی کی کثافتیں جسم کے اعضاء میں سختی پیدا کرتی ہیں بھاری پانی پتھری کا باعث بنتا ہے تازہ اورصاف پانی استعمال کریں کئی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے*سر اور گردن کو گرمی اور سردی سے محفوظ رکھیں کیونکہ حرام مغز موسم کے تغیر کو برداشت نہیں کر سکتا سردی لگنے یا لو لگنے سے اپنے آپ کو بچائیں*تازہ اور کھلی ہوا میں زیادہ وقت گزاریں تازہ ہوا میں سیر کریں جس قدر ممکن ہو آکسیجن جسم کے اند ر داخل کریں ۔لمبے سانس لیں۔سردی میں بھی رات کو کھڑکی
کا ایک پٹ کھلا رکھیں تاکہ ہوا اندر آتی رہے*صفائی کو اپنا شعاراور اصول بنائیں جسم کی صفائی ،لباس کی صفائی اورگھر کی صفائی پر توجہ دیں ۔غسل باقاعدگی سے کریں غسل صحت ہے۔*غم اور غصہ سے بچیں اس سے دل اور دماغ کو صدمہ پہنچتا ہے اور دماغ کی بناوٹ کے ریشے اس طرح ٹوٹتے ہیں کہ ان کی تلافی ممکن ہی نہیں ہوتی اس طرح رفتہ رفتہ دماغ بے کار ہو جاتا ہے غم اور غصہ رکھنے والے لوگ کبھی صحت مند نہیں رہتے *پھلوں کو فراوانی سے کھائیں یہ صحت مند رہنے اور عمر میں اضافے کا با عث بنتے ہیں وادی ہنزہ،گلگت ،چترال ،تبت میں رہنے والے لوگوں کی اچھی صحت کا راز وہاں کے پھلوں کا فراوانی سے استعمال اور صاف آب و ہوا میں ہے*اپنے جذبات پر پورا قابو رکھیں جذبات کے برا نگیختہ ہونے سے جسم میں امن نہیں رہتا اور اندرونی طاقت تحلیل ہو جاتے ہیں اور صحت خراب کرتے ہیں *آزادی سے رہے،فراخدلی سے زندگی گذاریں اپنے ارادوں کو نیکی کی طرف رکھیں دانا بن کر رہیں، دانائی خوشی کا سر چشمہ ہے اور تندرستی ہے*زندگی میں کوئی رفیقِ منزل ضرور بنائیں کیونکہ بغیر ساتھی کے زندگی عبث ہے اچھے ساتھی سے فکر و تر دو کم ہوتے ہیں اور انسان تندرست رہتا ہے*جلد سونا اور گہری نیند سونا تندرستی کے لیے ضروری ہے جو لوگ دیر تک جاگتے رہتے ہیں اور صبح دیر سے اٹھتے ہیں وہ چست اور متحرک نہیں رہتے بلکہ سست رہتے ہیں *دہی کا استعمال کریں دہی ایک کیمیائی عمل سے گزر کر بنتا ہے دہی کو درازیِ عمر کا باعث قرار دیا گیا ہے اور تندرست رہنے کے لیے ضروری ہے*خوش رہیں ۔خوش رہنے سے صحت اچھی رہتی ہے خوش رہنے پر خرچ کہچھ نہیں ہوتا لیکن اس سے بہت فائدہ حاصل ہوتا ہے خوش رہنے والے لوگ تندرست رہتے ہیں اور زندگی کے ہر شعبہ میں کامیاب ہوتے ہیں *اپنے جسم کے ساتھ بہت محبت سے پیش آئیں سیر اور ہلکی پھلکی ورزش کریں جسم پر تیل سے مالش کر کے نیم گرم پانی سے غسل کریں اس طرح آپ کا دوران خون نارمل رہے گا اور آپ تندرست رئیں گے*ادویات کے استعمال سے پرہیزکریں ادویات کا استعمال نہ کرنا انسانی بدن کے لیے مفید ہے زیادہ دوائیاں استعمال کرنے والے لوگ معدے کے السر میں مبتلا ہوجاتے ہیں زندگی فطرت کے اصولوں کے مطابق بسر کریں ۔ادویات سے بچیں *صبح اذان کی آواز کے ساتھ جاگ اٹھیں، ایک گلاس تازہ پانی پی کراور اجابت سے فارغ ہو کر نماز پڑ ھیں اللہ کا ذکراور شکر کریں کھلی فضا میں سیر کو نکل جائیں ،پانچ عدد انجیر اور گیار عدد مغز بادام چلتے چلتے کھائیں مسواک ضرور کریں قوت بخش ناشتہ کریں دوپہر کے کھانے کے ساتھ پھل ضرور کھائیں کھانے کے بعد آرام کریں شام کا کھانا کم مقدار میں کھائیں آدھ گھنٹہ چہل قدمی کریں سوتے وقت دودھ پی کر اللہ پر مکمل بھروسہ رکھیں ۔انشا ء اللہ ڈاکٹرز اور حکماء کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes