گوادر کے بغیراقتصادی راہداری منصوبہ نامکمل ہے ،اختر مینگل

Published on December 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 529)      No Comments

555
کوئٹہ(یو این پی) بلوچستان نیشنل پارٹی نے اقتصادی راہداری پرآل پارٹیز کانفرنس بلانے کااعلان کردیا،اخترمینگل کہتے ہیں بلوچستان کے عوام کو وسائل پر اختیاردیئے بغیرکوئی ترقی قبول نہیں۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اخترمینگل نے کہا کہ اقتصادی راہداری پرخدشات سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے،کیونکہ ہمیں بلوچستان کے عوام کو وسائل پر اختیاردیئے بغیرکوئی ترقی قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے بغیراقتصادی راہداری منصوبہ نامکمل ہے اور گوادرسے منتخب نمائندوں کواعتماد میں نہیں لیاگیا،گوادر کے مقامی لوگوں کے لیے گوادر علاقہ غیربن چکا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy