ماضی میں وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا،شہباز شریف

Published on January 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

333
 لاہور(یو این پی)لودھراں سے رائے ونڈ تک ریلوے ٹریک کو دو رویہ کردیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ ڈوبتی ہوئی ریلوے کو حکومت نے پاوٴں پر کھڑا کردیا ہے۔ وزیر اعظم کی قیادت میں محکمہ ریلوے مزید ترقی کرے گا آج ہرمسافر کی ترجیع ریل کا سفر ہے۔ریلوے نے ترقی کی ایک اور مثال قائم کردی۔لودھراں سے رائے ونڈ تک ریلوے ٹریک کو دو رویہ کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی میں وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا، وزیراعظم کی قیادت میں ریلوے کے شعبے میں تیز رفتاری سے ترقی ہوئی۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کا خسارہ کم کردیا۔ریلوے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سوچ کو تبدیل کیا،قومی ادارے کو مزید خوشحال بنائیں گے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ رواں سال ریلوے کی آمدن چھتیس ارب روپے سے زائد ہوگی، اورمال بردار گاڑیوں سے بارہ ارب روپے کمائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy