رانا ثناءاللہ کی قسمت کا فیصلہ اب کون کرے گا؟ تحریک لبیک کا حکومت سے معاہدہ ہو گیا، رانا ثناءاللہ کے پیروں تلے زمین نکل گئی

Published on November 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

لاہور(یواین پی) تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان معاہدے کے بعد اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اس کیساتھ ہی تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے رانا ثناءاللہ سے متعلق حکومت کیساتھ ہونے والے معاہدے کی ایسی تفصیلات بھی بتا دی ہیں کہ ان کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی۔علامہ خادم حسین رضوی نے دھرنے کے شرکاءکو معاہدہ پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ ”وزیر قانون پنجاب کے متنازعہ بیان پر تحریک لبیک کی جانب سے درج ذیل علماءکرام اور مفتیان کرام پر مشتمل ایک بورڈ تشکیل دیا جائے گا جس کے روبرو وہ اپنا موقف پیش کریں گے اور یہ بورڈ جو بھی فیصلہ کرے گا وہ وزیر قانون کو من و عن قبول کرنا ہو گا۔پیر محمد افضل قادری، پیر سید حسین الدین شاہ، پیر سید ضیاءالحق شاہ، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان، حافظ محمد عبدالستار سیدی، مفتی محمد فضل سبحان قادری اور مفتی محمد صدیق قادری بورڈ کے ارکان ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes