علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دنیا کی دوسری بڑی اور ایشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے راؤ ذوالفقار علی

Published on April 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 661)      No Comments

Vehar
وہاڑی(یواین پی)اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی راؤ ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ اعلی تعلیم ترقی کی ضامن ہے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دنیا کی دوسری بڑی اور ایشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے جو عمر کی تخصیص کے بغیر لاکھوں طلبا و طالبات کوفاصلاتی نظام تعلیم کے تحت حصول علم کے مواقع ان کی دہلیز پر فراہم کررہی ہے اس یونیورسٹی کے داخلہ کی تعداد 12لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے یہ بات انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ بوائز کالج میں سمسٹر خزاں2015 ؁ء کی اسلامیات، ایجوکیشن اور اکنامکس کی ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پرنسپل کالج پروفیسر رانا یعقوب ،ایس این اے شیخ خرم سلیم،پروفیسر عبدالرسول قمر، پروفیسر عبدالرزاق بھٹی ، پروفیسر محمد علی زیدی، پروفیسر ڈاکٹر وسیم عباس،پروفیسر صفدر بھٹی،محمد مشتاق ایڈڈوکیٹ بھی موجود تھے راؤ ذوالفقار علی نے کہا کہ رواں سمسٹر میں اکنامکس کی ورکشاپ کاوہاڑی میں اجرا کیا گیا ہے جس سے شرکاء کو سفر کی صعوبت سے نجات ملے گی انہوں نے کہا کہ ورکشاپ کے شرکاء کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے کے لیے انگوٹھے کے نشان کی ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے جس کے ذریعے روزانہ بنیادوں پر اسلام آباد سے مانیٹرنگ کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ کورس کوارڈینیٹر اور ریسورس پرسن کے طور پر بہترین اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں پرنسپل رانا یعقوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کا فروغ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ترجیح ہے سٹڈی سنٹر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں ورکشاپ کے شرکاء کو بہترین ماحول فراہم کیا گیا ہے ورکشاپ سے پروفیسر عبدالرزاق بھٹی اور پروفیسر محمد علی زیدی نے بھی خطاب کیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog