عاقب جاوید نے یو اے ای کی کوچنگ سے استعفی دے دیا

Published on April 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 482)      No Comments
images
اسلام آباد(یوا ین پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے پاکستان کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی کوچنگ سے استعفی دے دیا۔عاقب جاوید نے یو اے ای کی کوچنگ سے استعفی دے دیا ہے اور انھیں پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کا ڈائریکٹر بنا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لئے ایک بار پھر درخواست دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک دو روز میں عاقب جاوید کی چیرمین شہریار خان اور مدثر نذر سے ملاقات بھی متوقع ہے جس میں سابق کرکٹر کو قومی ٹیم کی کوچنگ کے لئے راضی کیا جائے گا۔واضح رہے کہ عاقب جاوید نے 2012 میں یو اے ای کی کوچنگ شروع کی تھی جب کہ انھوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے لئے وسیم اکرم اور رمیز راجہ پر مشتمل کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمیٹی پہلے ہی غیر ملکی کرکٹرز کو لانے کی کوشش میں ہے اس لئے کوچنگ کے لئے درخواست نہیں دوں گا۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题