لیبرپارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونیوالی پاکستانی نژاد برطانوی ممبر پارلیمنٹ ایم پی نازشاہ کی پارٹی رکنیت معطل

Published on April 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 571)      No Comments

shahبریڈفورڈ- برطانیہ (شاہد جنجوعہ – بیورچیف یو این پی ) بریڈفورڈ سے بھاری اکثریت سے لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر جورج گیلوے کو ہرا کر برطانوی پارلیمنٹ کی ممبر منتخب ہونے والی ایم پی نازشاہ اسرائیل کیخلاف سخت زبان استعمال کرنے پر زیرعتاب آگئیں۔ اور آج اُنکی ممبرشپ معطل کردی گئ . اس انتہائی اقدام کی وجہ 2014 میں ایم پی نازشاہ کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ شئیر کرنا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ “اسرائیل کو امریکا شفٹ کردیا جانا چاہیے” کہا جاتا ہے کہ اس سے اسرائیل کے عوام کی دل آزاری ہوئی.
یاد رہے کہ ناز شاہ کے سوشل میڈیا پر یہ کمنٹس انکے ایم پی بننے سے ایک سال پہلے کے ہیں۔ مگر حیران کن امر یہ ہے کہ اب جب کہ وہ اس فعل کی معافی بھی مانگ چکیں تھیں اور انہوں نے کہہ دیا تھا کہ ان کا مطلب ہرگز کسی کمیونٹی کا دل دکھانا نہیں تھا تاہم اسرائیل اور فلسطین کنفلکٹ میں انکے جزبات مجروح ہونے کیوجہ سے انہوں نے اسوقت یہ پوسٹ شئیر کی جسکی وہ اسرائیلی عوام سے معافی مانگتے ہوئے یقین دہانی کرواتی ہیں کہ آئندہ وہ محتاط رہیں گی اور ایسے الفاظ کسی بھی کمیونٹی کیلئے استعمال نہیں کرینگی انکی معافی پر کو لیبر لیڈر جرمی کاربن نے قبول کرلیا تھا تاہم شدید دباؤ کی وجہ سے انہیں سخت ایکشن لینا پڑا اور انہوں نے نازشاہ کی رکنیت کینسل کرنے کا فیصلہ کیا۔
یاد رہے اس سے پہلے بریڈفورڈ کے سابق لارڈمئیر کونسلر خادم حسین اور امیدوار پارلیمنٹ وکی کربی کی رکنیت بھی اینٹی سیمیٹزم لاء کے تحت معطل ہوچکی ہے۔
نازشاہ کے مقابل سابق ایم پی جورج گیلوے بھی اسی لیبر پارٹی کے ممبر تھے جنکی سابق صدر صدام حسین سے فنڈز لینے کے الزام میں 2007 میں برطانوی پارلیمنٹ اور لیبرپارٹی کی رکنیت ختم کی گئ تھی۔
ایم پی نازشاہ سے پہلے لیبرپارٹی نے پاکستانی و کشمیری نژاد تاحیات لارڈ آف رادھرم ( اپرہاؤس پارلیمنٹ ممبر) لارڈ نزیراحمد کی رکنیت بھی امریکی صدر براک اوباما اور سابق صدر جورج بش کے سرکی قیمت 10 ملین پاؤنڈ کا اعلان کرنے کے الزام میں ختم کردی تھی لیکن وہ بدستور ابھی بھی لارڈ ہیں مگر لیبر پارٹی سے انکا ابھی کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
اگرماضی قریب کی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو ممبران پارلیمنٹ میں نازشاہ اور لارڈنزیر احمد سے پہلے سابق گورنر پنجاب چودھری سرور جو گلاسگو سے لیبرپارٹی کے برطانیا میں ایم پی رہ چکے ہیں انکی ممبرشپ بھی مالی بدعنوانی کے الزام میں معطل کی گئ تھی۔
اسوقت ایم پی نازشاہ کے بارے میں ملے جلا ردعمل سامنے آرہا پے اور مزید تفصیلات سمیت ایم پی نازشاہ کا موقف بھی لاہور ٹی وی پر جلد اپ ڈیٹ کیا جائے گا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog