افغان حکومت نے 50 پاکستانیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر واپس بھیج دیا

Published on August 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 477)      No Comments

12
کابل(یواین پی)افغان حکومت نے ویزا اور دستاویزات ہونے کے باوجود 50 پاکستانیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر واپس بھیج دیا۔ افغان حکومت نے گزشتہ روز 150 پاکستانیوں کو واپس بھیجا تھا۔ نجی نیوز چینل کے مطابق افغان حکومت نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے 50پاکستانیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر واپس بھیج دیا ہے۔ پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ویزات اور دستاویزات موجود تھے لیکن اس کے باوجود افغان حکام نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے بتا یا کہ افغان اہلکاروں نے جیلوں میں قید کر کے بجلی کے جھٹکے بھی لگائے۔ افغان تشدد کا نشانہ بننے والے متعدد پاکستانیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes