آرمی چیف کا دورہ شمالی و جنوبی وزیرستان‘ متعدد منصوبوں کا افتتاح

Published on November 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

2
اسلام آباد (یو این پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شمالی اورجنوبی وزیرستان کا دورہ۔ سڑک، سکول اور سپورٹس سٹیڈیم سمیت کئی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں اورقبائلی جرگے سے خطاب کیا۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے قبائلی علاقوں سے دہشت گردی کے نیٹ ورکس کا خاتمہ ہو گیا۔ امید ہے فاٹا کی نوجوان نسل تعلیم اور کھیل کی جدید سہولتوں سے فائدہ اٹھائے گی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ۔ انہوں نے قبائلی عمائدین کے جرگے سے خطاب کیا اور فاٹا میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔ آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب اور فاٹا میں جاری متاثرین کی دوبارہ آباد کاری کے عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے 84کلومیٹر طویل بنوں میران شاہ غلام خان روڈ کا بھی افتتاح کیا۔ یہ سڑک افغانستان کے ساتھ تجارت کے لیے سب سے مختصر روٹ ہو گا۔ نیا راستہ کھلنے سے بنوں اور افغانستان کا راستہ ڈیڑھ گھنٹہ رہ گیا۔ آرمی چیف نے جدید سہولتوں سے مزین یونس خان سپورٹس سٹیڈیم اور چک ملائی میں نو تعمیرشدہ آرمی پبلک سکول کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ امید ہے فاٹا کی نوجوان نسل تعلیم اور کھیل کی جدید سہولتوں سے فائدہ اٹھائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes